نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،سیریز جیتنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہوگی ، احمد شہزاد

پیر 18 جنوری 2016 11:44

نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،سیریز جیتنے کیلئے صلاحیتوں ..

ویلنگٹن ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کیوی ٹیم کے جارحانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان دنوں بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب سیریز میں کامیابی کیلئے تیسرے اور آخری میچ میں کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، وہ بھرپور فارم میں ہے اسلئے کھلاڑیوں کو ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیویز سے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تاہم کیویز سے سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو وننگ گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور کیویز کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :