طاہر نوشاد کا ”ماں کی شان “ میں کلام سن کر شرکاء کی آنکھوں میں آنسو آگئے

پیر 18 جنوری 2016 11:57

طاہر نوشاد کا ”ماں کی شان “ میں کلام سن کر شرکاء کی آنکھوں میں آنسو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء )اداکار و گلوکار طاہر نوشاد نے ”ماں کی شان “ کلام پیش کر ہال میں موجود شرکاء کو رونے پر مجبور کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر نوشاد نے الحمراء ہال llمیں میوزیکل وکامیڈی کی تقریب کے دوران ”ماں کی شان “میں لکھا ہوا کلام پیش کیا جس کو سننے کے دوران ہال میں موجود مرد ، خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ ماں کی ذات پر خوبصورت کلام پیش کرنے پر حاضرین نے کھڑے ہوکر طاہر نوشاد کو داد دی ۔ اس موقع پرطاہر نوشاد کی آنکھیں پھر پرنم ہوگئیں ۔تقریب کے بعد اس میں شرکت کرنے والے گلوکاروں و اداکاروں نے طاہر نوشاد کو گلے لگا کر شاباش دی ۔