ہربھجن سنگھ پر مفادات کا ٹکراؤ کا الزام بھی لگ گیا

پیر 18 جنوری 2016 11:58

ہربھجن سنگھ پر مفادات کا ٹکراؤ کا الزام بھی لگ گیا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام کا لگ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے انھیں اس حوالے سے وضاحت پیش کرنے کیلیے 30 جنوری تک کی مہلت دی ہے ، اس الزام کا تعلق ان کی سپورٹس کمپنی ایپریل سے ہے ، بی سی سی آئی کے محتسب اعلیٰ جسٹس اے پی شاہ نے ہربھجن کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے خود پر عائد الزامات کا جواب دیں ، ان کی کمپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی ریاستی ٹیموں کو سپانسرشپ فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہ کو اس بابت ایک شکایت 16 جنوری کو موصول ہوئی ، جسے ممبئی میں مقیم سماجی رہنما نیرج نے پیش کیا ہے، انھوں نے اس سے قبل بورڈ کے محتسب اعلی کو سابق کپتان گنگولی کیخلاف بھی ایک شکایت دی تھی جس پر سابق بھارتی کپتان سے اس بابت 28 جنوری کو جواب طلب کیا گیا ہے ۔