سعادت حسن منٹوکو دنیا سے رخصت ہوئے 61 برس بیت گئے

پیر 18 جنوری 2016 12:27

سعادت حسن منٹوکو دنیا سے رخصت ہوئے 61 برس بیت گئے

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) معروفافسانہ نگار سعادت حسن منٹوکو دنیا سے رخصت ہوئے 61 برس بیت گئے ہیں۔ منٹومنفرد اور اچھوتے حقیقت شناس اور معاشرتی پہلووں کو اجاگر کرنے والے افسانہ نگار تھے۔ان کی تحریروں کا سحر اب بھی لوگوں پر سحر قائم ہے۔ منٹو کے قلم سے تخلیق پانے والی کہانیاں، افسانے، مضامین اور خاکوں کی تعداد 250 سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے روایتی اردو افسانے کو ایک نئی جہت دی۔ منٹو کی ادبی تحریریں تنازع کا شکار ر ہی ہیں جن میں سے 5 افسانے فحش قرار دیے گئے۔ اپنے لکھے افسانوں کی وجہ سے منٹو کو 3 مرتبہ عدالتی سزاوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔منٹو کی زندگی اور تحریروں پرکئی کھیل پیش کیے گئے۔سعادت حسن منٹو 18 جنوری 1955 کو اس دنیا سے فانی سے رخصت گئے۔وہ آج بھی اپنی تحریروں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :