قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی

پیر 18 جنوری 2016 12:29

قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح فٹنس سنٹر میں کی، اس موقع پر قومی ٹیم کے کوچ جاوید کریم نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں20 مرد جبکہ 9 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مردوں میں محمد شفیق، طاہر خان، ہارون خان، نثار خان، محمود ترین، محمد اشفاق، ارسلان خان، محمد اعجاز، عدیل شاہ، نویدخان، افنان شاہ، عبدالوقار، عاصم اعجاز، عثمان عابد،وقار شاہ، شاہد اکبر، عامر سہیل، عالمگیر خان، شوٹوو اور علی رحمت شامل ہیں جبکہ خواتین میں ماہ نور ملک، نصرت بی بی، ماہ نور حمید، سنیہ زیب، سدرہ بتول، یمنہ صدیقی، نقش ہمدانی، فرشین ہمدانی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا سے ہے، ان کھلاڑیوں کو کوچز جاوید کریم اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔