انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائزاتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے

پیر 18 جنوری 2016 12:30

انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائزاتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے کل شروع ہونگے

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے (آج) منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔