کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی بریت ، جمیل اکبر بگٹی کا عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 12:31

کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی بریت ، جمیل اکبر بگٹی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) :ا نسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو بری کر دیا ۔ سابق صدر پرویز مشرف ، آفتاب شیر پاﺅ اور شعیب نوشیر وانی نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے تینوں نامزد ملزمان کو اس کیس سے بری کر دیا ۔

دوسری جانب نوابزادہ اکبر بگٹی جمیل بگٹی نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وکیل جمیل بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکیل جمیل بگٹی نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ، ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف نہیں ملا ، ہم نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کی تھیں جن میں سے دو درخواستیں قبر کشائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تھیں ۔

عدالت نے نا انصافی کرتے ہوئے ہماری تینوں درخواستیں خارج کر دیں۔ تفتیشی ٹیموں کی کارکر دگی ناقابل بیان ہے ۔ عدالت سے کہا تھا کہ کیس میں بہت سے پیچیدگیاں ہیں ، ملزمان کو سزا ملنی چاہئیے۔ وکیل سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔