آسٹریلیا سے سیریز شکست ، بھارتی میڈیا کا کپتان ، منیجمنٹ کی چھٹی کرانیکا مطالبہ

پیر 18 جنوری 2016 12:46

آسٹریلیا سے سیریز شکست ، بھارتی میڈیا کا کپتان ، منیجمنٹ کی چھٹی کرانیکا ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے میچوں میں شکست کی ہیٹ ٹرک یعنی سیریز ہار جانے پر بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز دھونی الیون پر برس پڑے، کپتان ہی نہیں ٹیم منیجمنٹ کی چھٹی کرا دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پانچ میچوں کی سیریز سے دھونی الیون آؤٹ ہوئی تو بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹرز نے حسب روایت سب کو کلین بولڈ کر دیا ۔

ماضی کے کپتان محمد اظہر الدین نے ٹیم منیجمنٹ کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ۔ سابق کپتان سارو گنگولی کو بھی ٹیم انڈیا کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی ، انکا کہنا تھا کہ دو سال سے دھونی کی قیادت میں ایک ون ڈے سیریز نہیں جیتی اس لیے اب کپتان کا کچھ کرنا ہو گا ۔ سیخ پا بھارتی میڈیا نے ساری سلیکشن کو غلط قرار دیکر روایتی حریف پاکستان سمیت انگلینڈ کی ٹیموں سے سبق سیکھنے کا طعنہ بھی دے دیا ۔