گلوکار عارف لوہار نے بزم طارق عزیز شو میں شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

پیر 18 جنوری 2016 12:50

گلوکار عارف لوہار نے بزم طارق عزیز شو میں شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) گلوکار عارف لوہار نے بزم طارق عزیز شو میں شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔ گزشتہ روز مقامی ہال میں بزم طارق عزیز شو کی ریکارڈنگ کی گئی جس میں گلوکار عارف لوہار نے اپنا نیا گانا سناکر شو میں موجود حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔بزم طارق عزیز شو میں ابھرتی گلوکارہ انعم فاطمہ نے بھی گانا پیش کیا ۔

(جاری ہے)

شو کی میزبانی کے فرائض طارق عزیزنے انجام دیئے ۔ بزم طارق عزیز شو کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں ۔شو کے اختتام پر گلوکار عارف لوہار کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی آغا قیصر عباس بزم طارق عزیز شومیں یادکرتے ہیں میں اپنی تمام مصروفیات کو بالا طاق رکھ کر شو میں ضرور شرکت کرتا ہوں اورویسے بھی طارق عزیز جیسے سینئر اداکار ہمارے لئے لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں اپنے دونوں چاہنے والوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔