یمن ، عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر بم دھما کہ، 20 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

پیر 18 جنوری 2016 13:01

یمن ، عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر بم دھما ..

صنعا/عدن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) یمن کے جنوبی علاقے عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ، دھماکے کا نشانہ بننے والے بیشتر راہ گیر اور عام شہری شامل تھے جو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گذر رہے تھے۔یمن کے سرکاری میڈیا کے مطابق عدن کے سیکیورٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل شلال علی شائع کی رہائش گاہ پر دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ گھر پر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔

تاہم مرنے والوں میں ان کے محافظ شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ ایک خود کش کار بم حملہ تھا جس نے بارود سے بھری کار کے ذریعے دھماکہ کیا۔ بارود سے لدی کار کو ڈائریکٹر سیکیورٹی کی جولد مور کے مقام پر رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے سامنے کھڑی بکتر بند گاڑی سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں یمنی سیکیورٹی عہدیدار کی رہائش گاہ سمیت آس پاس کی عمارتیں بھی لرز کر رہ گئیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ خود کش کار بمبار نے کار کو ساحلی علاقے جولد مور کے مام پر واقع بریگیڈیئر جنر شائع کی رہائش کے قریب دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اتحادی ممالک کی جانب سے عدن میں بکتر بند گاڑیوں، توپخانے اور دیگر انواع و اقسام کے اسلحہ کی بھاری کھیپ عدن پہنچا دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی سازوسامان البریقہ بندرگاہ پر کے قریب تیل صاف کرنے والے کارخانے میں بھی پہنچایا گیا ہے تاکہ عدن میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

ادھر صنعاء میں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مقامات پر بمباری کی ۔ شمالی صنعاء میں ھمدان کے جبل ضین اور الکسارہ کے مقامات پرحوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ مشرق صنعاء مین خون کے مقاب پر دارالحکومت اور مآرب گورنری کے درمیان رابطہ سڑک پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :