آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ، ینگ تغلق لیاری اور نیشنل بنک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

پیر 18 جنوری 2016 13:09

آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ، ینگ تغلق لیاری اور نیشنل بنک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء)کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی سپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنا منٹ میزبان کلبوں کالونی اسپورٹس اور نیشنل بنک نے کامیابی سمیٹ لی ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں کالونی سپورٹس نے مد مقابل ینگ تغلق لیاری کو 4-1سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں ینگ تغلق کو 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں کالونی سپورٹس نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں کالونی اسپورٹس کی جانب سے طیب نے 2جبکہ بلال اور ریحان نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا اور کالونی اسپورٹس 3قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے میدان سے باہر آئی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل بنک نے ایک سخت مقابلے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گلشن سوکر کلب کو 4-1سے زیر کردیا کھیل کے دوران پہلے ہاف میں گلشن سوکر کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں نیشنل بنک کھیل پر چھائی رہے اور کھیل کے 75ویں منٹ میں منیر احمد ،79ویں منٹ میں اسرار احمد اور 84ویں اور 88ویں منٹ میں انٹر نیشنل فٹ بالر فاروق شاہ نے 2خوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 4-1کردیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،حاجی امیر محمد خان ،ایم خالد نیشنل بنک ،منور خان ،سیکریٹری سندھ ریفریز ایسوسی ایشن سعید خان و دیگر موجود تھے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،نصیر عمر بلوچ ،سراج الدین طالب ،عزیز پاشا اور شوکت علی خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔