ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اہم اعزاز سے محروم کردیا

پیر 18 جنوری 2016 13:27

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر اہم اعزاز سے محروم کردیا

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) بھارتی بلے بازویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے سچن ٹنڈولکر کو اس اعزاز سے محروم کردیا ۔ میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی بلے باز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 295 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی ۔

(جاری ہے)

اسی اننگ کے دوران انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں سات ہزار رنز مکمل کر لیے اور سب سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے 168 ویں میچ کی 161 ویں اننگ میں 7000 رنز مکمل کیے اور اب تک 24 سنچریوں کی مدد سے 7098 رنز بنا چکے ہیں ۔ اس سے قبل یہ اعزاز ہندوستان کے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 209 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔