بی جے پی کے رہنماء نے عامر خان پر نیا الزام لگا دیا

عامرنے اپنی فلم پی کے کی کامیابی کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے گٹھ جوڑ کیا تھا‘سبرامنین سوامی

پیر 18 جنوری 2016 13:36

بی جے پی کے رہنماء نے عامر خان پر نیا الزام لگا دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما نے اداکار عامر خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم پی کے کی کامیابی کیلئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے گٹھ جوڑ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کے مطابق سبرامنین سوامی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے پاس اپنے الزام کو ثابت کرنے کیلئے کیا شواہد ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ عامر خان میری تردید کر دیں گے لیکن میں ان کے کسی بیان کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہوں۔ انہوں نے عامر خان کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ اپنے وطن میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں تو انھیں بھارت چھوڑ دینا چاہیے۔