وہاب ریاض بدترین ریکارڈ میں ڈیل سٹین اور مورنے مورکل کے شریک ہوگئے

پیر 18 جنوری 2016 13:39

وہاب ریاض بدترین ریکارڈ میں ڈیل سٹین اور مورنے مورکل کے شریک ہوگئے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) وہاب ریاض بدترین ریکارڈ میں ڈیل سٹین اور مورنے مورکل کے شریک ہوگئے ، مارٹن گپٹل سے چھکا کھانے کے بعد فاسٹ باولر وہاب ریاض لائن اینڈ لینتھ ہی بھول گئے ۔ رفتار کو بڑھانے کی کوشش میں اتنی بڑی وائیڈ کی کہ وکٹ کیپر بھی گیند کو نہ پکڑ سکے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ڈیل سٹین ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سے بھی بڑی وائیڈ گیند کر چکے ہیں جب کہ ایک اور پروٹیز باولر مورنے مورکل سے بھی ایسی ہی غلطی ہوئی ۔

سابق برطانوی فاسٹ باولر سٹیو ہارمسن کا نشانہ بھی خطا جا چکا ہے اور وائیڈ گیند آسٹریلوی بلے باز کی بجائے سلپ میں کھڑے اپنے ہی کپتان وان کے ہاتھ میں منتقل ہو گئی تھی ۔