میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے‘نامور اداکارہ مدیحہ افتخار

پیر 18 جنوری 2016 13:54

میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) نامور اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اس لئے بہت جلد مقام حاصل کرلیا انہوں نے کہا کہ آج کل میں شوبز سے کچھ عرصہ کے لئے دور ہوں لیکن اداکاری کا سلسلہ جاری ہے معیاری کام کو ہی ترجیح ہی دیتی ہوں مدیحہ افتخارنے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہمارے ڈرامے ہمسایہ ممالک میں بننے والے ڈراموں سے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے میں مستقبل میں بھی جو کام کروں گی اس کوبھی شائقین ضرور پسند کریں گے۔