ماڈل ایان علی پاسپورٹ حوالگی کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی

پیر 18 جنوری 2016 14:06

ماڈل ایان علی پاسپورٹ حوالگی کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کر نسی سمگلنگ کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کے خلاف کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کی جانب سے جونیئر وکلاء نے پیش ہو کر عدالت میں التواء کی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ سینئر وکلاء مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سماعت ملتوی کرے۔

بعد ازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی ماڈل ایان علی کے وکیل عبدالطیف کھوسہ اور کسٹمز کے پراسیکیوٹر فرحت عباس لودھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :