Live Updates

تحریک انصاف موبائل کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن کروا نے والی خطے کی واحد جماعت ہے ،کرنل (ر)خالد ظہور

پیر 18 جنوری 2016 14:06

تحریک انصاف موبائل کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن کروا نے والی خطے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کرنل (ر)خالد ظہور نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں صرف پاکستان تحریک انصاف ہے جو موبائل کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہی ہے۔ پارٹی کے سربراہ سمیت کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکے گا۔ صوبوں میں غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن عملے کوخصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔

الیکشن پینل سسٹم کی بجائے براہ راست ہوں گے،ممبران کی تعداد کا سوائے چیف الیکشن کمیشن کے کسی کو علم نہیں ہوگا ، 15 جنوری سے صوبوں کی تنظیموں کو تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام فنڈز منجمد کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے سیاسی جماعتوں کیلئے الیکشن کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے تعاون فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پندرہ جنوری سے موبائل کے ذریعے شروع ہونے والی ممبر شپ مہم فروری کے آخر تک جاری رہے گی ۔

جن علاقوں میں موبائل سروس نہیں آتی وہاں پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کرکے ممبر سپ کی جائے گی۔ پاکستان تہریک انصاف کے کتنے ممبر ہیں اس کا پتہ صرف چیف الیکشن کمشنر کو ہوگا اس حوالے سے پارٹی کے سربراہ کو بھی پتہ نہیں ہوگا ۔ خالد ظہور نے کہا کہ پندرہ جنوری سے تمام صوبوں کے فنڈز منجمد کردیئے گئے ہیں اگر فنڈز صوبوں کی سطح پر ضرورت پڑے گی تو مرکز سے رابطہ کیا جائے گا۔

صوبوں کے منجمد فنڈز کا آڈٹ جاری ہے ۔ ابھی فنڈز کو کوئی بھی استعمال نہیں کر سکتا۔ انوہں نے کہا کہ پارتی کے چیئرمین کسی امیدوار کے ساتھ میڈیا پر نظر نہیں آئیں گے۔ جس سے کسی بھی امیدوار پر اثر انداز ہوسکیں کیونکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کا ضابطہ اخلاق ہے ۔ پارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ہم ہر کسی کے تحفظات کو دور کریں۔

انہوں نے کہا کہ ممبر شپ کے حوالے سے بڑا مربوط نظام بنایا جارہا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ممبر شپ کے حوالے سے تمام مسائل کو جلد دور کیا جائے۔ ممبر شپ کے حوالے سے ہر صوبے سے پندرہ سے بیس لوگوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے جو پورے صوبے میں لوگوں کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔ ضلع کے کوآرڈینیٹر ہر تحصیل پر اپنی تنظیم بنائیں گے جو نچلی سطح پر لوگوں کو الیکشن کے حوالے سے آگاہ کرینگے۔

خالد ظہور نے کہاکہ فنانس اور اطلاعات کے عہدوں پر انتخابات نہیں ہوتے ان کیلئے امیدواروں کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ کشمیر اور گلگت کی تنظیموں کو اس لئے تحلیل نہیں کیا گیا کیونکہ مئی میں وہاں پر الیکشن ہورہے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہیلپ لائن قائم کی ہے جس پر 24 گھنٹے معلومات فراہم کی جاتی ہیں معلومات انگلش ‘ اردو ‘ سندھی اور بلوچی زبانوں میں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بندہ ایک ہی یونین کونسل سے الیکشن کے علاوہ دوسری یونین کونسل سے الیکشن نہیں لاسکتے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات