بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹیم کا اعلان

پیر 18 جنوری 2016 14:07

بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹیم کا اعلان

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء)بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،شان ٹیٹ کی 5سال بعد سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے،حیران کن شمولیت شان ٹیٹ کی ہے جو پانچ سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں،نیتھین لائن کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،جب کہ ان کیپڈ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ کو بھی ٹیم کا حصہ ہے،شین واٹسن بھی بھارت کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔

سلیکٹرز کا کہنا ہیکہ انہوں نے موجودہ ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی ہے،تاکہ میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ہوسکے۔