امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

پیر 18 جنوری 2016 14:08

امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

آسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء)اولمپک چیمپئن امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے فری اسٹائل سوئمنگ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا،آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سوئمنگ سینٹر میں سیکڑوں تماشائیوں کے سامنے کیٹکی لیڈیکی نے بہترین سوئمنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800 میٹرز فری اسٹائل میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 8 منٹ چھ اعشاریہ چھ آٹھ سیکنڈز میں ہدف پورا کیا،18 سالہ لیڈیکی800 میٹرز ریس میں 8 تیز ترین پرفارمنس اپنے نام کرچکی ہیں ۔