سٹاک ایکسچینج کو نیا نام اور نیا نظام راس نہ آیا‘ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 85ارب روپے ڈوب گئے

پیر 18 جنوری 2016 14:30

سٹاک ایکسچینج کو نیا نام اور نیا نظام راس نہ آیا‘ سرمایہ کاروں کے ایک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) سٹاک ایکسچینج کو نیا نام اور نیا نظام راس نہ آیا‘ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 85ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

100انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 1070پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے 100انڈیکس 30ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ نئے سال کے شروع سے اب تک 2700پوائنٹس کی مندی ہوچکی ہے۔ جب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج قائم ہوئی ہے تب سے مسلسل مندی کا شکار جارہی ہے۔ پیر کو مندی کی وجہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کا خاتمہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔