فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں‘انیقہ علی

پیر 18 جنوری 2016 14:41

فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ماڈل و گلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی اداکارائیں اب ٹی وی کا رخ کر چکی ہیں‘اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بھارت جا کر گلیمرس کام کرنے والی اداکاراں کے بارے میں بہت وا ویلا کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں موجود اداکارائیں گلیمر کے نام پر جو کچھ کررہی ہیں وہ نا قابل بیان ہے ۔

متعلقہ عنوان :