اداکارہ میرا کو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ہچکیوں سے بالآخر نجات مل گئی

پیر 18 جنوری 2016 14:41

اداکارہ میرا کو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ہچکیوں سے بالآخر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) اداکارہ میرا کو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی ہچکیوں سے بالآخر نجات مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا جو لگاتار 48 گھنٹوں تک ہچکیوں کے ہاتھوں زچ رہیں بالآخر پیر کے روز انہیں ہچکیوں سے نجات مل گئی جس کے لئے انہیں اپنے خصوصی معالج سے رابطہ کرنا پڑا ۔ ہچکیوں کی وجہ سے ان کی نیند اور دیگر شیڈول بھی متاثر ہوا ۔ اداکارہ میرا نے اپنے دوستوں سے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے کہ کوئی مجھے شدت سے یاد کررہا تھا جس کی وجہ سے ہچکیوں کا شکار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :