کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے سندھ اسمبلی پر لعنت بھیج دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 15:05

کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے سندھ اسمبلی  پر لعنت بھیج ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے سندھ اسمبلی پر لعنت بھیج دی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایسی اسمبلی اور حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جس نے 101 مرتبہ ایسے قوانین بنائے جن سے چوروں کو فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضمیر کے اصولوں کی سیاست کرنے والے لوگ اب بہت کم ہے یہاں بے ضمیروں کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایک بل منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق صوبائی حکومت زیرٍ سماعت کسی بھی مقدمے کو ختم کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ جسے ملک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا بھی رہا اور اسی پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے سندھ اسمبلی پر لعنت بھیج دی۔