آلو کی برآمد پر ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا،وزیر زراعت

پیر 18 جنوری 2016 15:36

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور حکومت ایکسپورٹرز کو آلو برآمد کرنے میں مکمل سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پنجاب میں آلو کی 3لاکھ ٹن اضافی پیداوار حاصل ہو گی جس کی برآمد سے کاشتکار کو منافع حاصل ہو گا۔رواں سال پنجاب میں 4لاکھ ایکڑ رقبے پر آلو کی فصل کاشت کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے تین فیصد زیادہ ہے وزیر زراعت نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کو ممکنہ کورے سے نمٹنے کیلئے تربیت اور ضروری معلومات فراہم کرے۔