ترکی سے Alty مین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) کی خریداری میں پاکستان کا اظہار دلچسپی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 15:44

ترکی سے  Alty مین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) کی خریداری میں پاکستان کا اظہار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : پاکستان نے ترکی سے Alty مین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی Alty مین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) کی خریداری میں اظہارٍ دلچسپی کی ایک بڑی وجہ اس کی قیمت میں ہونے الی ممکنہ کمی قرار دی گئی ہے۔ پاکستان الخالد اور الضرار جیسے کم قیمت اور زیادہ وزن پر مبنی ٹینک خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستان کے لیے مقدرای پہلو زیادہ معنی رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹینکوں کی مقدار بڑھانے پر بھی غور کر رہا ہے۔پاکستان کا بھارت کے ساتھ بارڈر تین ہزار کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس کے تحت پاکستان کو سرحدی حفاظت کے لیے مزید ٹینکوں کی ضرورت ہے۔ اسی بات کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کبھی بھی نیٹو جیسے چھوٹے ٹینکوں پر پوری طرح انحصار کرنے سے گریز کرے گا۔

(جاری ہے)

لہٰذا پاکستان نے الخالد ٹینک کی جگہ Alty مین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) ٹینک کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے ذریعے آرمی ٹینک فورسز کی اہمیت کو بر قرار رکھا جا سکے گا۔پاکستان کے ترکی کے ساتھ بہترین دفاعی تعلقات ہیں ۔ گذشتہ دہائی میں انقرہ کے ساتھ اسلحہ کی خریداری ، مشترکہ فوجی مشقیں اور دو طرفہ پائلٹ ٹریننگ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں مزید بہتری بھی آئی ہے۔

Altyمین بیٹل ٹینک (Main Battle Tank) کی ڈیویلپمنٹ کا کام 2007ء میں شروع کیا گیا جس کا مقصد ترکی کی آئندہ نسل کی فوج کی ضروریات اور مطالبات پر پورا اُترنا تھا۔ ترکی گورنمنٹ کی جانب سے پانچ سو ملین امریکی ڈالر کے اعزازی کانٹریکٹ کے بعد اوٹوکر (Otokar) اس کا اصولی وینڈر (فروخت کرنے والا) بن گیا۔اس ٹینک کو ترکی کی فوج میں بھی ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔ یہ ٹینک اپنے ڈیزائن اور ہدف کے اعتبار سے ایک مغربی ٹینک ہے جس کا وزن 65ٹن ہے۔

متعلقہ عنوان :