تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری ، کرس گیل نے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا
ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 15:51
میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری کا بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف 12گیندوں پر 1چوکے اور 7چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرکے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کیا، بھارتی بلے باز نے یہ ریکارڈ 2007ء کے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ڈربن کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا ،یہ وہی تاریخی میچ تھا جس میں انہوں نے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6چھکے جڑے تھے ۔
یاد رہے کہ 36سالہ کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کرنے والے کھلاڑی ہیں ،انہوں نے 2013ء کے آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے پونے واریئرز کے خلاف 30گیندوں پر سنچری بنائی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.