کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں، فواد عالم
پیر 18 جنوری 2016 15:58
اسلام آباد۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس ایونٹ میں ان کھلاڑیوں کیلئے کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آنے کا نادر موقع ہے جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا کر ورلڈ ٹی 20 کے سکواڈ میں جگہ بنانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے مقامی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا اور ان کے کھیل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 سے قبل اس ایونٹ کا انعقاد ان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے جو اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.