آڈیٹر جنرل پاکستا ن کی ٹوکیو اور جکارتہ میں سفارتخانوں کی زمینیں فروخت کر نے میں بے ضابطگیوں کی تصد یق

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارتوں کی کا ر کردگی کا آڈٹ کیا جا ئیگا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 30مارچ تک بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش کر یگی ‘سب سے پہلے وزارت تجارت کا آڈٹ ہو گا، وزارت کے ساتھ ساتھ وزیر کا آڈٹ بھی ہو جاتا ہے‘آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اپنا کام شروع کر دے تو نیب اور ایف آئی اے کا آدھا کام ختم ہو جائے آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانااسد امین نے ٹوکیو اور جکارتہ میں سفارتخانوں کی زمینیں فروخت کر نے میں بے ضابطگیوں کی تصد یق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارتوں کی کا ر کردگی کا آڈٹ کیا جا ئیگا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 30مارچ تک بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش کر یگی ‘سب سے پہلے وزارت تجارت کا آڈٹ ہو گا، وزارت کے ساتھ ساتھ وزیر کا آڈٹ بھی ہو جاتا ہے‘آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اپنا کام شروع کر دے تو نیب اور ایف آئی اے کا آدھا کام ختم ہو جائے ۔

پیرلاہور میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزارت تجارت کا خصوصی آڈٹ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کے ساتھ مل کر کرپشن روکنے کیلئے پالیسی تیار کر رہے ہیں، آڈٹ میں وزارتوں کو دیئے گئے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، آڈٹ بروقت ہو تو ایف آئی اے اور نیب کا کام آدھا رہ جائے، بہت جلد نیب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں، معاہدے کے تحت مل کر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں کی زمین کی فروخت کا نوٹس لیا ہے، ٹوکیو اور جکارتہ میں عمارتیں مشرف دور میں فروخت ہوئیں، بہت جلد وزارتوں کا آڈٹ مکمل کرلیا جائے گا، سب سے پہلے وزارت تجارت کا آڈٹ ہو گا، وزارت کے ساتھ ساتھ وزیر کا آڈٹ بھی ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 30مارچ تک بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش کر یگی‘آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اپنا کام شروع کر دے تو نیب اور ایف آئی اے کا آدھا کام ختم ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :