ایف آئی اے پنجاب نے کارروائی کرکے 6مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلئے

پیر 18 جنوری 2016 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 6مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلیے ۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ملزم لاہور ،دو گوجرانوالہ جبکہ دو فیصل آباد سے پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

مفروراشتہاری ملزم اسلم ولدرحمت علی اور محمد اکرم کو لاہور ، جمہ خان اور شہباز قادر کو فیصل آباد جبکہ آصف خان اور عدنان قاسم کو گوجرانوالہ سے گرفتارکیاگیا، ملزمان مختلف مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :