سکول کے دنوں میں استاد اور کرکٹ کوچ سے بہت مار پڑتی تھی :محمد عامر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 جنوری 2016 17:24

سکول کے دنوں میں استاد اور کرکٹ کوچ سے بہت مار پڑتی تھی :محمد عامر

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہناہے کہ راولپنڈی میں جب وہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اکیڈمی کی جانب سے کرکٹ کھیل رہے تھے تو اس دوران دونوں میں سے ایک بھی جگہ پر چھٹی کرنے پر انہیں بہت مار کھانی پڑتی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار کرتے ہوئے 23سالہ فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے علاقے گوجر خان نے راولپنڈی شفٹ ہوئے تو یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا کیوں کہ انہیں وہاں لڑکیوں کے ساتھ تعلیم حاصل کر نا پڑ رہی تھی جو ان کی والدہ کے لیے قابل قبول نہیں تھی تاہم ان کے بڑے بھائی نے انہیں بھرپور سپورٹ دی ۔

عامر کے مطابق سکول میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ مقامی اکیڈمی میں بھی ٹریننگ کرتے تھے اور اس دوران ایک دن اکیڈمی نے آنے پر انہیں اپنے کوچ اور کسی اور دن سکول کا کام نہ مکمل ہونے پر استاتذہ سے بہت مار پڑتی تھی ۔

متعلقہ عنوان :