سعودی عرب نے غیر ملکیوں‌کےلیے الیکٹرانک سروس متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 17:29

سعودی عرب نے غیر ملکیوں‌کےلیے الیکٹرانک سروس متعارف کروا دی

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : سعودی حکومت نے غیرملکی ملازمین کی سہولت کے لیے الیکٹرانک سروس متعارف کرو دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ملازمین کے لیے متعارف کروائی گئی الیکٹرانک سروس کا نام ’’مستشرق العمالی‘‘ (مزدوروں کا مشیر)رکھا گیا ہے۔ الیکٹرانک سروس ’’مستشرق العمالی‘‘ میں کئی زبانیں شامل ہیں جس کے ذریعے غیرملکی ملازمین اپنی ملکی زبان میں اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس سے قبل غیرملکی ملازمین کو عربی زبان سمجھنے میں مشکل درپیش تھی، لیکن اس سروس کی بدولت غیرملکی ملازمین سعودی ریاست میں کہیں بھی موجود ہوں، ایک فون کال کے ذریعے اپنی مادری زبان میں رہنمائی اور اپنے حقوق و فرائض کے متعلق مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت جدہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے شعبہ فارمیسی میں سعودی شہریوں کی ملازمت کے لیے مقرر کردہ 5 فیصد کوٹے کو مزید بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :