گوادر کے سمندر میں سے7سال بعد نایاب آرا مچھلی نظر آئی ہے،مچھلی مردہ حالت میں جال میں پھنسی ہوئی پائی گئی

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے تکنیکی مشیرمعظم خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 17:39

گوادر کے سمندر میں سے7سال بعد نایاب آرا مچھلی نظر آئی ہے،مچھلی مردہ ..

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف )کے تکنیکی مشیرمعظم خان نے کہا ہے کہ گوادر کے سمندر رمیں سے7سال بعد نایاب آرا مچھلی نظر آئی ہے،مچھلی مردہ حالت میں جال میں پھنسی ہوئی پائی گئی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ معظم خان نے کہا کہ نایاب آراء مچھلی سات سال بعد گوادر کے سمندر میں جال سے مردہ حالت میں ملی ہے جبکہ مچھلی کی لمبائی 10فٹ اور اس کا وزن 96کلو گرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نایاب آرا مچھلی کی نسل دنیا میں ختم ہوتی جا رہی ہے، پاکستانمیں آراء مچھلی کی درآمد اور برآمد پر بھی پابندی ہے۔