بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ منیشا لامبا 31 برس کی ہوگئیں

پیر 18 جنوری 2016 17:54

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ منیشا لامبا 31 برس کی ہوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ منیشا لامبا 31 برس کی ہوگئیں ۔ 18جنوری 1985ء کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005ء میں فلم”یہاں “ سے کیا۔ دہلی یونیورسٹی سے صحافت میں ڈگری حاصل کرنے کی غرض سے تعلیم حاصل کر تے وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔

(جاری ہے)

ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کراتے وقت بالیو وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم”یہاں“ میں کاسٹ کرلیا۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008ء میں ان کی فلم”بچنا اے حسینو“بہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔اس کے علاوہ 2008ء میں ہی ریلیز کی جانے والی فلم”کڈنیپ“میں ان کی بولڈ اداکاری نے ڈائریکٹر ز کو ان کی طرف متوجہ کرلیا۔ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈاور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں۔