جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام صوبہ بھرکے ذمہ داران کی دوروزہ تربیت گاہ23،24جنوری کوہوگی

تربیت گاہ سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، میاں مقصوداحمدودیگرخطاب کریں گے

پیر 18 جنوری 2016 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے امرائے اضلاع،قیمین،زونل امراء اور یوسی امراء کی سطح تک کی قیادت کے لئے دوروزہ تربیت گاہ23،24جنوری بروزہفتہ ،اتوار کومنصورہ میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تربیت گاہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب سراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد،حافظ محمدادریس،عبدالرشید ترابی،مولاناعبدالمالک،فرید احمد پراچہ،محمد جاوید قصوری،عبدالغفار عزیزاور دیگر خطاب کریں گے۔