پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کا ’’بورڈ آف ڈائریکٹرز ‘‘ تشکیل دیدیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کی پیشگی منظوری سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کا ’’بورڈ آف ڈائریکٹرز ‘‘ تشکیل دیدیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین جناب وزیرا علیٰ پنجاب ہوں گے۔وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب اور جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان بطور وائس چیئرمین اوّل اوردوم خدمات سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ الحاج محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے ، محترمہ نبیر ہ عندلیب ایم پی اے بطور نمائندگا ن صوبائی اسمبلی اور سیکرٹری اوقاف ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور ،سیکرٹری خزانہ ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ سرکاری ممبران کے طور پر ،جبکہ پیر اعجاز ہاشمی ، صدر وجنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان بطورپرائیویٹ ممبر خدمات سرانجام دیں گے ۔ جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بطور سیکرٹری "بورڈ آف ڈائریکٹر ز" ذمّہ داریاں نبھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :