پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سکول پارٹنر زکو ہدایت

پیر 18 جنوری 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے سکول پارٹنرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری و نجی سکولوں کے طالب علمو ں کے تعلیمی و تفریحی دوروں کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے جا ری کردہ سرکلر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ طالب علموں اور اساتذہ کی زندگیا ں محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لئے یہ سرکلر پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :