سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،شہبازشریف
صوبائی کابینہ کمیٹی سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کرے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت
ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی کو سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی اس ضمن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے اور ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اور سوائن فلو کی ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صوبائی کابینہ کمیٹی ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے اور سوائن فلو سے متاثر مریضوں کیلئے قائم کردہ خصوصی وارڈز میں ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو سے بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی دی جائے ۔
انہو ں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے ارکان سوائن فلو کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں کے دورے کرکے یہاں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے کئے جانیوالے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.