سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ شہبازشریف
صوبائی کابینہ کمیٹی سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کرے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت
پیر 18 جنوری 2016 19:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی کو سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی اس ضمن میں متحرک اور فعال کردار ادا کرے اور ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اور سوائن فلو کی ادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور صوبائی کابینہ کمیٹی ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے اور سوائن فلو سے متاثر مریضوں کیلئے قائم کردہ خصوصی وارڈز میں ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوائن فلو سے بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی دی جائے ۔
انہو ں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے ارکان سوائن فلو کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں اور ہسپتالوں کے دورے کرکے یہاں دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے علاج معالجہ اوراس پر قابوپانے کیلئے کئے جانیوالے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.