ٹیلی کام ٹیکس نہ دینے والی کمپنیوں کوافغان طالبان کی دھمکی
کمپنیاں اپنے انٹینا اور نشریات کو بچانا چاہتی ہیں تو انہیں رقم ادا کرنی پڑیگی،طالبان رہنماء کی گفتگو
پیر 18 جنوری 2016 19:34
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) افغانستان میں ٹیلی مواصلات ان چند شعبوں میں سے ایک ہے، جس میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے لیکن طالبان اب اسے تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ طالبان نے ان کمپنیوں سے ’ٹیلی کام ٹیکس‘ کا مطالبہ کر دیا ہے، فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ کوئٹہ میں ہونے والے ایک خفیہ اجلاس میں افغان طالبان کی مرکزی قیادت نے مواصلات کے شعبے کی چار بڑی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھاری رقم طلب کی اور جواب میں ان کے ملازمین کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
ان کمپنیوں میں ابوظہبی کی اتصالات اور جنوبی افریقی ’ایم ٹی این‘ کے علاوہ مقامی افغان ادارے روشن اور افغان وائرلیس کمیونیکیشن کمپنی شامل ہے۔ کابل حکام کی جانب سے اس نئی پیش رفت پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ،ابھی حال ہی میں کابل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ موبائل فون کمپنیوں پر دس فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے اسے چند روز کے اندر اندر تقریباً سوا ملین ڈالر کا فائدہ ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.