موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں،علمائے کرام نے ہمیشہ اس اہم مقصدکوپیش نظر رکھاہے،چند ایک عناصر جوکہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہوتے ہیں،وہ فرقہ واریت کی آگ کوہوادیتے ہیں،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے،وطن عزیزفرقہ واریت جیسے واقعات کامتحمل نہیں ہوسکتا

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا امراء کی تقریب حلف برداری سے خطاب

پیر 18 جنوری 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں،علمائے کرام نے ہمیشہ اس اہم مقصدکوپیش نظر رکھاہے،چند ایک عناصر جوکہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہوتے ہیں،وہ فرقہ واریت کی آگ کوہوادیتے ہیں،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے،وطن عزیزفرقہ واریت جیسے واقعات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وہ پیر کو یہاں جماعت اسلامی زون151کے یو سی امراء کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے نائب امیر ضلع خالد بٹ،امیرزون اسلم شاہین اور جنرل سیکرٹری احمد سلمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک دشمن ایسے حالات میں اوچھے ہتھکنڈوں کوبروئے کار لاناچاہتا ہے لیکن ہم اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی کسی چال کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

عنقریب ہم کرپشن کے خلاف ایک بھرپورتحریک آغازکرنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی دہشتگردی مہنگائی،بجلی وگیس کابحران اور بے روزگاری عروج پر ہے۔حکمران عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یوسی امراء اپنے حلقو ں کے علماء سے مل کراتحادبین المسلمین کوفروغ دیں،علمائے کرام نے ہمیشہ اس اہم مقصدکوپیش نظر رکھاہے،چند ایک عناصر جوکہ دراصل دشمن کے آلہ کار ہوتے ہیں،وہ فرقہ واریت کی آگ کوہوادیتے ہیں،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے،وطن عزیزفرقہ واریت جیسے واقعات کامتحمل نہیں ہوسکتا،یوسی امراء اپنے حلقوں میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جیسے انقلابی نعرے کوعملی جامہ پہنائیں۔