ایران سے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی سیاست میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا، علامہ نیاز نقوی

پاکستان کا توانائی بحران ختم اور امت مسلمہ کا اتحاد مضبوط ہوگا، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) وفاق المدار س الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ایران سے عالمی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے قدم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی سیاست میں مثبت تبدیلی اور خطے میں امن کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔اس سے پاکستان کا توانائی بحران ختم اور امت مسلمہ کا اتحاد مضبوط ہوگا۔

(جاری ہے)

تہران میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے سوا کسی ملک کو ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے پر پریشانی نہیں ہوئی۔ اور دونوں ممالک کی پریشانی کا سبب واقفان حال سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیس پائپ کی عالمی سطح پر بڑی مخالفت کی جارہی تھی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے ساتھ مل کر گیس پائپ لائن کا افتتاح بھی کیا تھا ،مگر موجودہ حکومت نے عالمی دباو کے باعث اس پر کام شروع نہیں کیا۔ میاں نواز شریف کو چاہیے کہ گیس پائپ لائن پررکا ہوا کام شروع کروائیں تاکہ پاکستان کا توانائی کا بحران ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :