جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیر 18 جنوری 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ، محمد انور نیازی اور قیصر شریف نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر شہباز میاں ، سیکرٹری شادا ب ریاض ، نائب صدر عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری ظہیر احمد بابر ، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی اور گورننگ باڈی کے نو منتخب اراکین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیاہے کہ وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور پریس کلب کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :