پی پی اے کی پروگریسو پینل کو لاہور پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

پیر 18 جنوری 2016 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری،صدر سر گنگا رام ہسپتال طلعت سجاد ، صدرپی آئی سی حافظ دلاور ، صدر میوہسپتال تنویر بھٹی، چیئر مین شاہدرہ ہسپتال کامران بیگ، صدر سروسز ہسپتال شیخ نصرت، صدر جناح ہسپتال محمد اکبر، صدر مینٹل ہسپتال سیف الرحمان و دیگر نے پروگریسو پینل کو لاہور پریس کلب کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ترجمان پی پی اے شعیب انور چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے نئے منتخب ہونے والے اراکین شہباز میاں صدر، عبدالمجید ساجد نائب صدر، شاداب ریاض سیکرٹری، زاہد گوگی جوائنٹ سیکرٹری اور ظہیرا حمدبابر کو خزانچی منتخب ہو نے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام الناس اور سرکاری ملازمین کی آواز کو بلند کرنے اور ان کے مسائل حکامِ بالا تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہم اُمید کرتے ہیں کہ لاہور پریس کلب کے نو منتخب آراکین صحافی برادری کے ساتھ ساتھ عوام الناس اور سرکاری ملازمین کی آواز کو بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ اور ان کے مسائل حکامِ بالا تک پہنچائیں گے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ نو منتخب اراکیں ایمانداری اور خلوصِ نیت سے اپنے فرائض ِ منصبی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :