ڈاکٹر عاصم کیس میں سودے بازی شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم کرپشن پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں ، چوہدری نثاراس پر ناراض ہیں، ان کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 21:58

ڈاکٹر عاصم کیس میں سودے بازی شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم کرپشن پر پیپلز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں بارگیننگ شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم کرپشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جس پر چوہدری نثار ناراض ہیں، انہیں اب استعفیٰ دے دینا چاہیے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور چوہدری نثار میں اختلافات اس وجہ سے ہیں کہ چوہدری نثار نے ڈاکٹر عاصم کیس اور کراچی آپریشن کے معاملے پر سٹینڈ لیا، لیکن وزیراعظم کے زرداری سے معاملات طے ہو چکے ہیں،ڈاکٹر عاصم کیس میں بارگیننگ شروع ہو چکی ہے،تمام اداروں اور چوہدری نثار کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے ہیں ، چوہدری نثار کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے لہٰذا اب وہ استعفیٰ دے دیں