برطانیہ میں مسلمان خواتین پر انگریزی سیکھنے کی پابندی، پاکستانی نژاد خاتون رکن برطانوی پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کی شدید تنقید

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2016 22:00

برطانیہ میں مسلمان خواتین پر انگریزی سیکھنے کی پابندی، پاکستانی نژاد ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) برطانیہ میں مسلمان خواتین پر انگریزی سیکھنے کی پابندی پر پاکستانی نژاد خاتون رکن برطانوی پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ملک میں مقیم مسلمان خواتین پر انگریزی سیکھنے کی پابندی لگانے پر پاکستانی نژاد رکن برطانوی پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی عائد کرنا ضروری ہے تو پھر اسے ملک میں موجود ہر خاتون پر عائد کیا جائے اور یہ نہ دیکھا جائے کہ کوئی مسلمان ہے یا غیر مسلم۔

متعلقہ عنوان :