نواز مودی ملاقات کا حامی ہوں ،پٹھانکوٹ حملے میں غیر ریاستی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں ،پاک فوج بھارت کے ساتھ 100فیصد امن چاہتی ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2016 22:09

نواز مودی ملاقات کا حامی ہوں ،پٹھانکوٹ حملے میں غیر ریاستی عناصر ملوث ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر اورسابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی ملاقات کا حامی ہوں ۔

(جاری ہے)

پٹھانکوٹ حملے میں غیر ریاستی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں ،پاکستانی فوج بھارت کے ساتھ 100فیصد امن چاہتی ہے ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا حامی ہوں یہ ملاقات ذاتی معاملات کے بجائے ریاستی تعلقات پر ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے میں نان اسٹیٹ ایکٹرز ملوث ہو سکتے ہیں ۔پاکستانی فوج بھارت کے ساتھ 100فیصد امن چاہتی ہے