عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہوناافسوسناک ہے،ڈاکٹرفاروق ستار
عوام نہ صرف مہنگے داموں پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہیں بلکہ بجلی کے نرخ بھی بڑھے ہوئے ہیں
پیر 18 جنوری 2016 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہوناافسوسناک ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دنیابھرکے ممالک میں پیٹرول کے نرخوں میں کمی کردی گئی ہے لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ پاکستان میں تاحال پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اورعوام نہ صرف مہنگے داموں پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہیں بلکہ بجلی کے نرخ بھی بڑھے ہوئے ہیں۔
انہو ں نے مزیدکہاجب بھی عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے تو پاکستان کی آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے لیکن جب عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تواوگراکی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی اورعوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاجاتااوروہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے اورعوام کوریلیف دیاجائے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.