تین ملکی ویمنز ہاکی سیریز، آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر رہا

پیر 18 جنوری 2016 22:19

تین ملکی ویمنز ہاکی سیریز، آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین میچ 1-1 گول سے ..

سنگاپور ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) تین ملکی ٹی پی جی انٹرنیشنل ویمنز ہاکی سیریز میں آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین کھیلا گیا پہلا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں شروع ہونے والی سیریز میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گریس سٹیورٹ جبکہ جرمنی کی طرف سے جولیا مولر نے گول سکور کیا۔ سیریز میں آسٹریلیا، جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ میں (کل) منگل کو ہالینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :