پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ثابت نہ ہو سکا،بھارتی حکام کے دعوے بے بنیاد نکلے

پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا سرحد پار کرنا بھی ثابت نہیں ہوا، بارڈر سیکیورٹی فورسز کی نئی رپورٹ نے بھارتی حکام کابھانڈا پھوڑ دیا

پیر 18 جنوری 2016 22:57

پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ثابت نہ ہو سکا،بھارتی حکام کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ثابت نہ ہو سکا،بھارتی حکام کے دعوے بے بنیاد نکلے ، بھارت کے بھانڈا پھوٹنے کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ سامنے آگئی ۔ بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی تحقیقاتی رپورٹ میں پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا سرحد پار کرنا بھی ثابت نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ثابت نہ ہو سکا۔

تمام بھارتی دعوے بے کار اور بے بنیاد تھے ۔ بی ایس ایف کی تحقیقاتی رپورٹ میں پٹھانکوٹ حملہ آوروں کا سرحد پار سے آنا ثابت نہیں ہو ااور نہ ہی ان کا تعلق جموں کشمیر سے بھی ثابت نہ ہو سکا۔ اس کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے اور جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت 20پاکستانیوں کی حوالگی کے مطالبے کے لئے ڈوزیئر تیار کر لیا۔