کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کر دکھایا

منگل 19 جنوری 2016 11:06

کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کر دکھایا

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا گیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کر دکھایا ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ 91 رنز پر باؤنڈری پر کیچ ہوئے ۔

(جاری ہے)

میلبورن میں تیسرے ون ڈے کے دوران کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد میں نے ویرات سے کہا کہ ’افسوس آپ سنچری مکمل نہیں کرپائے‘ جس پر انھوں نے کہا کہ ’ وسیم بھائی میں اس سیریز میں 2 سنچریاں بناؤں گا‘ ۔ کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 117 رنز بناکر آدھا دعویٰ پورا کردیا جبکہ ابھی سیریز میں 2 میچز باقی ہیں ۔